
لاہور(نیوزڈیسک) نادرا نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیدائش اور اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے جدید اور خودکار نظام متعارف کرا دیا ۔ڈائریکٹر جنرل نادارا پنجاب فضہ شاہد کی زیر نگرانی سول رجسٹڑیسن اینڈ وائٹل سٹیٹکس کا دو سالہ منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔اس نظام کے تحت پنجاب کے 4,500 سے زائد ہسپتال، بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کو نادرا سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
پیدائش یا وفات کی معلومات اب براہ راست اور خودکار طریقے سے متعلقہ یونین کونسل کو موصول ہو سکیں گی جس سے غیر معمولی تاخیر اور پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔شہری اب یونین کونسل کے دفتر کے ساتھ ساتھ نادرا موبائل ایپ کے ذریعے بھی پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی نادرا پنجاب کے مطابق لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور اس نظام کے ذریعے 100 فیصد رجسٹریشن کا ہدف ممکن ہو جائے گا۔
Comments