Social

اسلام آباد میں اعلیٰ شخصیت کے بیٹے نے تیزرفتار گاڑی سے 2 جوان لڑکیوں کو کچل دیا، دونوں جاں بحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ شخصیت کے بیٹے نے تیزرفتار گاڑی سے 2 جوان لڑکیوں کو کچل دیا، جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیکریٹریٹ چوک میٹرو سٹیشن کے قریب تیز رفتار V8 گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم ابو زر کو گرفتار کرلیا، جس کو بعد ازاں مقامی عدالت پیش کریا گیا جہاں عدالت نے ملزم ابو ذر کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو 4 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نہ تو عمر کا معلوم ہوا ہے اور نہ ہی اس کا شناختی کارڈ ہے، نہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، بچیاں پی این سی اے میں پارٹ ٹائم جاب کرتی تھیں، پولیس کی تفتیش میں ملزم ابوذر نے بتایا کہ وہ حادثے سے پہلے سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv