Social

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کا استعفی ، عمران خان کی ہدایات کی تصدیق ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ

پشاور (نیوزڈیسک) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا مستعفی ہونے کا اعلان، بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کا مستعفی ہونے کا فیصلہ۔ پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سمری کے ذریعے اپنا استعفٰی گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کچھ دیر تک پشاور جائیں گے، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفا پشاور سے گورنر خیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے، علی امین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وعدہ پورا کریں گے، علی امین نے واضح کہا کہ وزارت اعلیٰ بانی کی امانت ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی کے پی میں متحد رہے گی، پی ٹی آئی کی کے پی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت قائم رہے گی۔

بانی کی خواہش ہے کہ کے پی میں تبدیلی کی جائے۔ بانی کی ہدایات کے مطابق بننے والی نئی خیبرپختونخواہ حکومت کو سب قبول کریں گے،پی ٹی آئی میں کوئی بھی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا یے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخواہ کا کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے اس پر من و عن عمل ہوگا، اس کا پس منظر یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کی صورتحال بدترین ہے، آج کی شہادتوں نے عمران خان کو انتہائی غمگین کیا، آج اورکزئی میں جو واقعہ ہوا اور ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے اس کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تبدیلی کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں، یہ فیصلہ اس واقعے کا محرک ہے، عمران خان نے اس بات کا عزم کیا کہ آئندہ ہم بہتر پالیسی بنا سکیں گے اور صوبائی حکومت وفاق کی مدد کر سکے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv