Social

حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط ، امریکی صدر

قطر (نیوزڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی جلد متوقع ہے جبکہ اسرائیلی افواج ایک طے شدہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی۔ ٹرمپ نے اسے مضبوط اور دیرپا امن کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔
تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو گھر پہنچائیں گے حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلیوں کے انخلا اور یرغمالیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

حماس نے امریکی صدر، عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کے لیے پابند کریں اور اسے کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔ قطری وزارت کا بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر معاہدہ طے پا گیا ہےجس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے،معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ معاہدے کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv