Social

دبئی ایئر شو میں بھارت کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ۔ میڈیا رپورٹس

دبئی (نیوزڈیسک) دبئی ایئر شو میں بھارت کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کے لیے فضا میں بلند ہوا، تاہم چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور طیارہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین سے جا ٹکرایا۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ دبئی کے وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جس کے بعد ایئر شو کی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی گئیں۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے دبئی ایر شو میں تیجس طیارے کے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بھارتی ایئر فورس کا کہنا تھا کہ دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی فضائیہ نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کی جا رہی ہے۔ تاہم حادثے کے مقام کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس اس وقت مذاق کا موضوع بن گیا جب اس میں سے آئل واضح طور پر لیک ہوتے دیکھا گیا۔
عالمی سطح کے اس ایونٹ میں بھارتی طیارے کی تکنیکی خرابی نے بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ آئل لیک ہونے کے بعد بھارتی ٹیکنیشنز کو مسئلہ حل کرنے کے لیے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑا، جس نے بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور غیر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے جنگی جنون کے باوجود اس کے طیاروں کی کمزوریاں دنیا کے سامنے بارہا آ چکی ہیں۔ تیجس کی اس تازہ ناکامی نے ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کے دفاعی نظام کی حقیقی کمزوریاں ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv