
ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
چینی خبررساں ادارے شنہوا نے بنگلادیش کے محکمہ موسمیات کی ماہرِ فرزانہ سلطانہ کے حوالے سےبتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 38 منٹ پر آیا جس کا مرکز دارالحکومت ڈھاکہ میں آگرگاؤں سیسمک سینٹر سے 13 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ڈھاکہ کی فائر سروس کے حکام نے بتایا کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments