Social

طیفی بٹ کا نام انڈر ورلڈ میں تین دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل وغارت ، لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا

لاہور(نیوزڈیسک) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا گینگسٹر تھاجس کا نام شہر کی انڈر ورلڈ میں 3دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل و غارت اور لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994ء میں مخالف گروپ کے سرغنہ امیرالدین عرف بلا ٹرکاں والا کے قتل کے بعد بٹ اور ٹیپو گروپ میں خونریز گینگ وار شروع ہوئی، 2010ء میں بلاٹرکاں والے کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والا کے لاہور ایئرپورٹ پر قتل کا الزام بھی طیفی بٹ اور گوگی بٹ پر لگا تھا۔

طیفی بٹ کے بارے میں کہاجاتاہے کہ اس نے بھولا سنیارا اور ہمایوں گجر جیسے گروپوں کوساتھ ملاکر ایک مضبوط نیٹ ورک بنایا ہواتھا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق طیفی بٹ پر 16قتل، زمینوں پر قبضے، منشیات کی اسمگلنگ اور سرپرستی جیسے الزامات تھے جن میں سے بیشتر مقدمات میں وہ بری ہو چکا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv