
راولپنڈی(نیوزڈیسک) امریکی سفارت خانے کے وفد کو اڈیالہ جیل میں امریکی شہری تک قونصلر رسائی دے دی گئی اڈیالہ جیل ذرائع کے مطا بق امریکن سفارت خانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جہاں وفد کو اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی وفد میں قونصلر آفیسر ٹریسی زیپی اور راحیل شامل تھے.
ذرائع کے مطابق وفد کی امریکی شہری سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرہ میں ملاقات کروائی گئی، ملاقات میں امریکی شہری کو جیل میں حاصل سہولیات اور قانونی معاونت پر بات چیت کی گئی.
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی شہری شہباز افضل توہین رسالت کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں قید ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج ہے بعدازاں امریکی وفد قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا.
امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ کر کے شہباز افضل سے ملاقات کی اجازت حاصل کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سفارتی پروٹوکول کے مطابق وفد کو سکیورٹی کلیئرنس دی اور متعلقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں جیل کے اندر لے جایا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریبا مقررہ وقت کے مطابق ہوئی جس میں قونصلر افسر نے شہباز افضل کی قانونی صورتِ حال، صحت، سہولیات اور مقدمے کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں.
Comments