Social

نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کرنے والوں کو کہا تھاجلد آ رہا ہے،اب اس کو رول کرکے حلق سے نکالنے کی تیاری کرلیں؛ فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کرنے والوں کو کہا تھا کہ جلد آ رہا ہے، اب اس کو رول کرکے حلق سے نکالنے کی تیاری کرلیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض آنکھ سے اندھے اور کان سے بہرے سن لیں آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کیلئے اور وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کیلئے ہے، فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں؟ اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔
فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ جیتی ہوئی افواج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں مزید بکواس برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ بکواس کرنے والوں کی زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی، یہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اور بلا وجہ اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی جو سازش ہے اس کو سختی سے روکا جائے گا کیوں کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار اور عزت کے مطابق ڈبل عزت ہوگی لیکن بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلی نے انچ برابر کوئی مزید ہڑا ہُڑی کی تو جو بچی کُھچی سیاست رہ گئی ہے وہ بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی، 9 مئی کے دہشت گرد جو خیبرپختونخواہ میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں، نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کرنے والوں کو کہا تھا کہ جلد آ رہا ہے، اب اس کو رول کر کے حلق سے نکالنے کی تیاری کرلیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv