Social

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے اپوزیشن کا ممکنہ طور پر متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ؛ صوبائی قائد حزب اختلاف ڈاکٹرعباداللہ

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کی طرف سے ممکنہ طور پر متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے پرمشاورت جاری ہے تاہم وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے ابھی تک کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہو ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف نے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے لیے اپنے اپنے نام فائنل کرلیے ہیں، جے یو آئی ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا لطف الرحمان کو امیدوار بنائے جانے کا قوی امکان ہے اور مسلم لیگ ن کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے لیے ڈاکٹر عباداللہ امیدوار ہوسکتے ہیں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، وزارت اعلیٰ کے لیے اپوزیشن کی طرف سے مفتقہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا لطف الرحمان خیبرپختونخواہ اسمبلی پہنچے اور کاغذات نامزدگی حاصل کیے، اطلاعات ہیں کہ وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جب کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا لطف الرحمان سے کاغذات جمع نہ کرانے کی اپیل کی ہے تاکہ بلامقابلہ متفقہ وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے، جے یو آئی ف کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار لائیں گی، اس حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے، وزارت اعلیٰ کے لیے صوبائی حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے بھی مشاورتی عمل جاری ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv