Social

پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا‘ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا‘ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، پاکستان نے کئی بار افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی معلومات دی، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کی معلومات دی گئیں، توقع ہے افغان حکومت یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv