اسلام آباد/راولپنڈی/لاہور(نیوزڈیسک) مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر بند کی گئی موٹر ویز کو کھول دیا گیا ،جڑواں شہروں میں بند کیے گئے راستے بھی کھلنا شروع ہو گئے،ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کردی گئی،مری روڈ سے متصل سڑکیں بھی کھولی جا رہی ہیں،البتہ اسلام آباد کا ریڈ زون بدستور سیل ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کھول دی گئی ہے،لاہورسے تمام موٹرویز کوٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے۔ شہریوں نے متعدد راستے کھلنے کی وجہ سے سکھ کا سانس لیا ہے ۔
Comments